۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب: قرآنی معارف، تعلیمات آیات الٰہی ، تذکیہ نفس ، اسرار و رموز قرآنی اور تدبر و تفکر و تعقل کی طرف توجہ کم دی جاتی ہے، قرآن کے ذریعے تذکیہ نفس ہوتا ہے ،دلوں کو طہارت اور عقلوں کو حکمت ملتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ قرآن مجید نور ہے۔ قرآن کتاب زندگی ہے۔ قرآن کریم کو شب قدر میں نازل کیا گیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شب بیداریوں میں قرآن کے تدبر کی جانب بھی توجہ دلائی جائے۔ خود قرآن کہتا ہے میرے ذریعہ سے تذکیہ نفس ہوتا ہے،دلوں کو طہارت اور عقلوں کو حکمت ملتی ہے۔سب سے بہترین بات یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی جانب متوجہ ہو۔آج کے زمانے میں قرآن کو سونے کے پانی سے لکھا جاتا ہے۔ ٹنوں کے حساب سے وزنی قرآن لکھے جاتے ہیں اور حسن قرائت کے مقابلے ہوتے ہیں، لیکن قرآن عظیم کے معارف، تعلیمات آیات الٰہی ، تذکیہ نفس ، اسرار و رموز قرآنی اور تدبر و تفکر و تعقل کی طرف توجہ کم دی جاتی ہے۔

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا قرآن نے ہمارا نام مسلمان رکھا ہے۔ مگر افسوس ہم اپنی پہچان کے لئے فرقوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ہم خو د کو مسلمان کہنے کی بجائے ”سنی ، شیعہ ، چشتی، اہل حدیث، وہابی “کہتے ہیں۔ حالانکہ ہمیں فرقے کی شناخت کی بجائے کہنا چاہیے: میں ایک مسلمان ہوں۔ اس صورت میں آپ سب مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔ باقی تمام نسبتوں میں تنگی ہے لیکن مسلمان میں وسعت پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خالق کائنات نے انسان کی تربیت کے لئے انبیا اور اولیا بھیجے۔ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی اور رسول ہیں ، ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ نبی مکرم کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم اور سلسلہ امامت جاری ہے ،جو قیامت تک جاری رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .